9 مئی : بشری بی بی جی ایچ کیو حملے سمیت 11 مقدمات میں ملزمہ نامزد

راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مئی کے 11مقدمات ملزمہ نامزد کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نےعدالتی حکم پر جواب جمع کرادیا۔ عدالت عالیہ کو بتایاگیا کہ بشری بی بی کےخلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، 3کیس نیب راولپنڈی اورایک کیس نیب لاہور میں درج ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے حلقے میں دھاندلی کی تحقیقات سے روک دیا
راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس نےبھی اپنے اپنےجواب جمع کرا دیے۔راولپنڈی پولیس نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 11 کیسز میں ملزم نامزد کیاہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ سی پی او راولپنڈی کی جانب سےپیش کی گئی۔
بشری بی بی کو آرمی میوزیم، جی ایچ کیو گیٹ 4حملہ کیس،صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے،مری روڈ پرحساس ادارے کےدفتر پرحملے، مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ،تھانہ آر اے بازار،سول لائن،نیو ٹاؤن،سٹی،وارث خان،ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیاگیا ہے۔ایف آئی اےاور بلوچستان پولیس نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایاجس پرانہیں دوبارہ نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ کسی بھی وقت ان مقدمات میں بشری بی بی کی گرفتاری ڈالی جانےکا امکان ہےاور تمام تھانوں کےتفتیشی افسران جلد انہیں شامل تفتیش کرنے کےلیے جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
