راولاکوٹ :کشیدہ صورت حال، سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا

 

 

 

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کشیدہ صورت حال کےبعد سکیورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سپلائی بازار اور سی ایم ایچ کے سامنے احتجاج کرنے والوں کو منتشر کردیا۔

راولاکوٹ شہر میں بازار اور دکانیں سب بند ہیں،سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ راولاکوٹ شہر میں داخل ہونےوالے تمام راستوں پر سکیورٹی فورسز کے ناکے لگادیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر کےمطابق 7 جون کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے راولا کوٹ میں امن و امان خراب کرنےکی کوشش کی اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر نے سی ایم ایچ راولاکوٹ کا محاصرہ کیا جس کے باعث ہسپتال کی معمول کی طبی خدمات اور سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بردباری، تحمل اور ذمہ داری کا کیا۔

ترجمان پولیس نے کہاکہ 7 اور 8 جون کی درمیانی شب منظم،محدود نوعیت کی کارروائی میں سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کروادیا، کارروائی میں شہریوں، مریضوں، طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کو ترجیح دی گئی۔

ترجمان کےمطابق 6 جون سے اب تک پُرتشدد عناصر کی فائرنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوچکےجن میں راولاکوٹ پولیس کے 3 اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شامل ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

سہیل آفریدی کی جےیوآئی مرکز میں فضل الرحمان سے ملاقات

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نےبتایاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ میں مارےگئے،متعدد زخمی ہوئے،ان افراد میں 5 اور 6 جون کی رات مارےجانے والے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قراردیا تھا،کالعدم ایکشن کمیٹی نے آج 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھاہے۔

 

Back to top button