رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کو پیش کیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان طویل عرصے سے عدالت میں چھٹی پر تھے اور ان کی غیرحاضری کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فخرزمان رجسٹرار سپریم کورٹ کے اضافی چارج کے طور پر کام کر رہے تھے۔
