سہیل آفریدی نے عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخوا کابینہ کو حتمی شکل دیدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 سے زائد ارکان پر مشتمل کابینہ فائنل کر لی گئی ہے، جبکہ مزید ارکان پر مشاورت جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتی جانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دیں، تاکہ صوبے کے اہم فیصلے اور زیر التوا فائلیں نمٹائی جا سکیں۔
