پاسداران انقلاب نےآبنائےہرمزسےتجارتی جہازگزرنےکاامریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ گزشتہ گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر نہیں گزرا اور اس حوالے سے کیے گئے امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بحری آمد و رفت ان کے اعلان کردہ قواعد کے مطابق ہو گی۔
ترجمان پاسداران انقلاب نےخبردار کیا گیا کہ ان قواعد کے برعکس حرکت کرنے والے جہازوں کو سنگین خطرات کا سامنا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو زبردستی روک لیا جائے گا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی کارگو کمپنی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزمیں جنوبی کوریا کے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی، بحری جہاز اماراتی شہر شارجہ سےتقریباً 70 کلو میٹر شمال مغرب میں لنگر انداز ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب جنوی کوریا کی وزرت خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں جنوبی کوریا کے کارگو بحری جہازمیں آگ لگنےکی اطلاع ملی ہے، جہاز پر دھماکا بھی سنا گیا۔
وزات خارجہ کے مطابق بحری جہاز پر عملے کے 24 ارکان سوار ہیں۔
