روڈا ایجوکیشن زون معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم ثابت ہوگا

روڈا کے سی ای او عمران امین نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت روڈا ایجوکیشن زون کا قیام معیاری تعلیم کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔

ایجوکیشن زون کے قیام کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راوی شہر کے ایجوکیشن زون میں عالمی معیار کے ادارے بننے سے تعلیمی انقلاب آئیگا، اس حوالے سے سرمایہ کاری کیلئے روڈا اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین پیکج دیگا۔

پراجیکٹ کے حوالے سے کاشف قریشی نے بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر ساجد ظفرسیکرٹری ہاوسنگ مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نے کہا کہ روڈا ایجوکیشن زون میں معیارتعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ہر طرح کی سپورٹ کرینگے۔

سابق وزیر تعلیم عمران مسعود کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ ، طب اور

انتخابی تاریخ کیلئے صدر نے چیف الیکشن کمشنر کو مدعو کر لیا

دیگرتکنیکی تعلیم مراکز کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Back to top button