بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ کے اُمید سے ہونے کے چرچے؟

حال ہی میں بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور سے شادی رچانے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہسپتال میں الٹرا سائونڈ کراتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے خبروں کو خوب ہوا دے دی ہے۔

وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں پرویز الٰہی کی شکست یقینی

عالیہ بھٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر مایہ ناز اداکار رنبیر کپور بھی اس تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس تصویر میں ان کے سامنے الٹرا ساؤنڈ مانیٹر ہے جس کو ’دل‘ کی تصویر سے چھپا دیا گیا ہے لیکن اس تصویر سے کہیں زیادہ دلچسپ اس کا کیپشن تھا جس نے انسٹا گرام صارفین کی توجہ حاصل کی اور انہیں قیاس آرائیوں پر مجبور کر دیا۔
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک شیر، شیرنی اور ان کے بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جس سے فلم بینوں اور سپر سٹار جوڑی کے مداحوں کو کافی حد تک یقین ہو گیا کہ عالیہ بھٹ امید سے ہیں اور جلد ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس کے بعد عالیہ بھٹ کے اہلخانہ اور دیگر فنکاروں کی جانب سے پوسٹ پر تبصرے اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ اداکارہ کی یہ پوسٹ واقعی ان کے ماں بننے کے حوالے سے ہے، عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے لکھا کہ شیر ماں اور باپ کو مبارکباد دیتی ہوں جبکہ رنیبر کی بہن ردھیما نے بھی اس جوڑی کو مبارکباد دینے میں دیر نہ کی۔

اس کے علاوہ کرن جوہر، کرشمہ کپور، پریانکا چوپڑا، کریتی سینن، شریا گھوشال، سونالی بیندرے، پرینیتی چوپڑا سمیت فلمی دنیا کے بڑے بڑے اسٹارز نے انہیں مبارکباد دی تاہم جہاں ایک جانب لوگ اس جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں تو دوسری جانب افواہوں کا بازار بھی گرم ہے اور کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ پوسٹ دراصل عالیہ اور رنبیر کی آنے والی فلم کی تشہیر کا ایک طریقہ ہے۔

عالیہ اور رنبیر 300 کروڑ بجٹ سے بننے والی فلم ’براہ مسترا‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ جلوہ افروز ہوں گے اور یہ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہوگی، تین، تین مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے رنبیر اور عالیہ رواں سال 14اپریل کو ایک سادہ اور پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

دونوں کے درمیان افیئر کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب 2018 میں دونوں نے ایک ساتھ سونم کپور کی شادی میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ڈیٹنگ کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے بعد اس سال دونوں نے شادی کر لی تھی۔

Back to top button