’’قربانی کے جانوروں پر آن لائن جعلسازی عروج پر‘‘

سوشل میڈیا پر ان دنوں قربانی کے جانور ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کا فراڈ زوروں پر ہے جس کے پیش نظر ایف آئی اے کراچی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ نوسر بازوں کے اس جھانسے میں نہ آئیں اور آن لائن خردیداری میں احتیاط برتیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق جعلساز گروہ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی سستے داموں فروخت کا لالچ دے کر لوگوں سے آن لائن پیسے منگواکر غائب ہو جاتے ہیں۔
ایسے گروہ شہریوں کو فیس بک اور واٹس ایپ پر قربانی کے جانوروں کی دلکش تصاویر بھیجتے ہیں اور رقم کے علاوہ ہوم ڈیلیوری چارجز بھی وصول کرلیتے ہیں۔
ایف آئی اے نے عوام کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد آن لائن فراڈ کو روکنا اور عوام میں اس دھوکے بازی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔
جعلسازوں کی جانب سے آن لائن ویب سائٹس پر بکروں پر کم قیمت کا ٹیگ لگا کر گاہکوں کو متوجہ کیا جاتا ہے لیکن جب گاہک کوئی متعلقہ آرڈر دیتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پیسے ہڑپ کر لیے گئے ہیں یا تصویر سے بہت چھوٹا بکرا صارفین تک بھیجا گیا ہے۔
اس حوالے سے کئی شکایات درج کی جا چکی ہیں، لیکن ابھی تک کوئی

لوئر کوہستان،گاڑی کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کارروائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

Back to top button