سلمان خان کی نئی فلم عیدالفطر پر دھوم مچانے کے لیے تیار

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کی نئی فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، فلم کو عیدالفطر پر سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
سلمان خان گزشتہ کئی برسوں سے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو ایک نئی فلم کا تحفہ دیتے ہیں لیکن 2021 میں ‘رادھے’ کی ڈیجیٹل اور چند ہی سنیما گھروں میں ریلیز کے بعد اب وہ عید الفطر پر اپنی فلم سنیما گھروں میں ریلیز کر رہے ہیں۔
اکیس اپریل کو ان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی البتہ فلم کا آفیشل ٹریلر پیر کی شام چھ بجے ریلیز کیا جائے گا، فلم کی ہدایات فرحاد سمجی نے دی ہیں جبکہ اس میں سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے، بھومیکا چاؤلہ، وجیندر سنگھ، شہناز گل، جیسی گل اور دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔ جب کہ ان کے چھوٹے بھائی اپنے بڑے بھائی کے لیے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہیں۔
2019 میں آخری مرتبہ عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس نے تقریباً 42.30 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔ گزشتہ 13 برسوں کے دوران سلمان خان کی عید پر ریلیز کی جانے والی فلموں میں دبنگ، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، کک، بجرنگی بھائی جان، سلطان، ٹیوب لائٹ، ریس تھری اور بھارت شامل ہیں۔
2021 میں کرونا کی وجہ سے سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ‘رادھے’ ڈیجیٹل اور چند ہی سنیما گھروں میں پیش کی جا سکی تھی۔ اس کے علاوہ سال 2021 اور 2019 میں بھی ان کی فلم ‘انتم’ اور ‘دبنگ تھری’ ریلیز ہوئی تھی لیکن یہ دونوں عید پر ریلیز نہیں کی گئیں تھیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، سلمان خان نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جسے ایک گھںٹے میں لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، تین منٹ 25 سیکنڈز کے ٹریلر میں رومانس اور ایکشن دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان کو ’بھائی جان‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ انہیں جس لڑکی سے محبت ہوتی ہے وہ گینگسٹر کی بہن ہوتی ہے۔

بھگت سنگھ کی درسگاہ ’’براڈلے ہال‘‘ کی اصل حالت میں بحالی کا کام جاری

Back to top button