ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر اصل سے زیادہ فالوورز نکل آئے

اداکارہ ثنا جاویدنے انکشاف کیاہے کہ میرا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنایاگیاہے جس پراصل سے زیادہ فالوورزہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حیرت ظاہر کی کہ میٹا کی جانب سے اس جعلی اکاؤنٹ کو ویریفائی بھی کیا گیا۔ انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ اس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو ری شیئر نہ کریں۔

ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروادی ہے اور متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے، جو جلد ہی جعل سازوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

جعلی اکاؤنٹ میں اداکارہ اور ان کے شوہر شعیب ملک کی تصاویر اور ویڈیوز بھی استعمال کی جا رہی تھیں۔ حیران کن طور پر اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ تک پہنچ گئی تھی، جبکہ اداکارہ کے اصل اکاؤنٹ کے فالوورز 12 لاکھ ہیں۔

اداکارہ کی نشاندہی کے بعد ان کے نام سے بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا۔

Back to top button