حکومت سے ثاقب نثار پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر  عابد شیر علی  نے حکومت سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا ملک دشمن سازش میں اہم کردار ہے، جسٹس کھوسہ، جسٹس ثاقب اور جسٹس گلزار اس کھیل کے کردار ہیں، ثاقب نثارکا نام تاریخ کے بدترین کرداروں میں ہے، اس نے پیسے لے کر ملک کو بیچا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری لیڈر نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، کونسےکردار نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا؟ بدکرداروں نے اپنے عمال سے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا ہے۔

Back to top button