سردارجی تھری نےپاکستان میں 4.5کروڑ کابزنس کرلیا

 بھارتی پنجابی فلم ’’سردار جی 3‘‘ نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے شاندار آغاز کردیا۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی مشترکہ کاوش پر مبنی یہ فلم بھارت میں تنازع کا شکار ضرور ہے، لیکن پاکستان میں اسے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

27جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی فلم نے نہ صرف مقامی بلکہ بھارتی پنجابی فلموں کے بھی تمام سابقہ ریکارڈز پیچھے چھوڑ دیے، یہاں تک کہ سلمان خان کی سپرہٹ فلم ’’سلطان‘‘ کا پہلے دن کا بزنس بھی پیچھے رہ گیا۔

پاکستان میں مہنگائی اور سینما انڈسٹری کے مسائل کے باوجود ناظرین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا، جو ملکی فلمی صنعت کے لیے ایک خوش آئند علامت ہے۔ فلم کی اعلیٰ پروڈکشن، دلجیت اور ہانیہ کی خوبصورت جوڑی اور پنجابی ثقافت کی بھرپور عکاسی نے شائقین کو متاثر کیا۔

فلم کی زبردست کامیابی پر ہانیہ عامر نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاآپ سب کی محبت نے ’سردار جی 3‘ کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا۔ میں اپنے تمام پاکستانی مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

Back to top button