سعودیہ کا پاکستان کیلئے سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

سعودی عرب نےپاکستان کیئے3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ کے باخبر ذرائع کے مطابق 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا جب کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی، تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

عمران نے مونس کو کرپٹ قرار دے کر وزیر بنانے سے انکار کیا

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ایک سالہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ وزیر مملکت کے مطابق سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرے گا،سعودی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا مؤخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

Back to top button