سعودی اتحاد کا یمن کی جیل پر حملہ، 80 افراد ہلاک
یو این نے سعودی اتحادی فورسز کے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، سعودی اتحادی فورسز نے مالی یمن کی ایک جیل پر فضائی حملے کیے جس میں 80 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
یو اے ای پر مشتبہ ڈرون حملے اور سعودی شہروں پر بھی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی فورسز نے یمن کے حوثیوں پر حملے بڑھا دیئے۔
سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے شہر صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس میں کم از کم 80 قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جبکہ متعدد قیدی شدید زخمی ہیں۔
عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق صعدہ کی جس جیل پر حملہ کیا گیا اس میں مہاجرین کی بھی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
