بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے برادر نسبتی کی خودکشی

بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے برادر نسبتی جیسن واٹکنز نے خودکشی کرلی، کوریوگرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز جمعرات کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری جمنا نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی۔
اوشی واڑہ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں جمعرات کی سہ پہر ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا ایک شخص پنکھے سے جھول رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے کسی قسم کی کوئی تحریر نہیں ملی جب کہ اہلخانہ بھی خودکشی سے لاعلم ہیں، اس کے علاوہ یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گزشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کر رہے تھے۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں
دوسری جانب ریمو ڈی سوزا نے بھی اہلیہ کے بھائی کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تم نے ہمارے دل توڑ دیئے۔
