قومی کپتان بابراعظم کو ارطغرل غازی قرار دیدیا گیا

پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کپتان بابراعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دیدیا۔

شاہین نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

فاسٹ بائولر کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

نوجوان فاسٹ باولر نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ٹاکرے سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاکستان اور انڈیا کا میچ ہے۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا آفیشل ترانہ کس نے گایا ہے؟

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی، مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کیخلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔

Back to top button