بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ماں بن گئیں

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ماں بن گئیں، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا گیا۔
اداکارہ اور ان کے شوہر نے انسٹا گرام پر ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔
امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ’’یو ایس ویکلی‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر ’’بیٹی‘‘ کی پیدائش ہوئی اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کے برادر نسبتی کی خودکشی
اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کے کئی سپر سٹارز نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی، کمنٹس کرنے والی اداکاراؤں میں ہما قریشی، کترینہ کیف، بھومی پاڈنیکر اور نیہا دھوپیا سرِ فہرست ہیں۔
