اسلام آباد کے سستے بازار میں خوف ناک آتشزدگی

اسلام آباد کے ایچ نائن کے سستے بازار میں خوف ناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے متعدد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اسلام آباد کے ایچ نائن کے سستے بازار میں خوف ناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 300 زائد اسٹالز جل گئے،فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور درجنوں ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
صدرمملکت کی چودھری شجاعت سے ملاقات،خیریت دریافت کی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے،سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی،ایئرفورس سمیت دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی ہیں۔
