صارف کی عمر کی شناخت کرنے والی ای-سیگریٹ متعارف

واشنگٹن: ای-سگریٹ کمپنی Juul Labs نے عمر کی توثیق کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ای-سیگریٹ فروخت کرنے کے لیے امریکی قانونی ادارے سے اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جول لیبز کے ترجمان نے نیوز ریلیز میں کہا کہ صارف کی عمر کی توثیق کرنے کے لیے vape کو ایک فون ایپ کے ساتھ منسلک کرنا پڑتا ہے جو صارف کو سرکاری آئی ڈی اور ریئل ٹائم سیلفی یا ذاتی معلومات اپ لوڈ کرنے کا کہتا ہے اور اس کے بعد ڈیٹا بیس کو شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے۔
اس ای-سیگریٹ ڈیوائس کے اندر ایک منفرد Pod ID چپ ڈیوائس میں جعلی پرزے کا بھی پتہ لگا سکتی ہے جن کے ذریعے بہت سے پھلوں کے غیرقانونی مصنوعی ذائقے مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔
