ٹک ٹاک نے مزید فیچر متعارف کرادیے

اکثر والدین پریشان رہتے ہیں کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ان کے بچے کوئی نقصان دہ مواد تو نہیں دیکھتے، انہی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے والدین کو اختیارات دے دیے ہیں۔ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر نئے مواد کو فلٹر کرنے کا فیچر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ نامناسب مواد کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا ہے۔
والدین اس ٹول کی مدد سے ہیش ٹیگ فلٹرز کے ذریعے مخصوص ویڈیوز کو بچوں کی فار یو یا فالوونگ فیڈ پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا آغاز والدین کی جانب سے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی سیکیورٹی میں اضافے کے مطالبے کے بعد کیا گیا ہے۔
