ایس سی او اجلاس : خواجہ آصف چین پہنچ گئے، بھارتی وزیر دفاع سے ملاقات کا امکان

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کےلیے چین پہنچ گئے۔ اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کا امکان بھی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہوں گے تاہم پاک بھارت وزرائے دفاع کے درمیان کسی قسم کی دو طرفہ ملاقات طےنہیں کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ صورت حال کے تناظر میں دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں بنایاگیا۔
ایس سی او کے اجلاس کےدوران وزیر دفاع خواجہ آصف دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشت گردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہوگا۔
خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی فورم ہےجس میں پاکستان، چین، روس، بھارت اور وسطی ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔یہ فورم سکیورٹی، معیشت اور علاقائی تعاون کے میدان میں مشترکہ اہداف کےلیے کام کرتاہے۔