عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز : سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا عمل جاری

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ،عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کواللہ کی راہ میں قربان کیا جا رہا ہے ۔

آج عید کےدوسرے روز  جو  افراد پہلے دن مہمان  بنے تھےآج  میزبان بنیں گے،عید الاضحیٰ کےدوسرے روز گھروں میں آج کھابے شابے ہوں گے مہمان گپ شپ کریں گے اور  چھٹی کا مزہ اڑائیں گے۔

قربانی کا راستہ کامیابی اور اجتماعی فلاح کی طرف لے جاتا ہے : وزیر اعظم

 

دوسری جانب ماہرین صحت نےعیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانوں پر  ہاتھ ذرا ہلکا رکھنےکو ترجیح دی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ  شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں مزید برآں گھی، تیل اور تیز مسالوں سے ذرا فاصلہ رکھیں۔

Back to top button