انسداد دہشت گردی عدالت سے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس  محمد اعظم عرف ججی،امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کےہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

تفتیشی افسرسی ٹی ڈی نے عدالت سےاستدعا کی کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشت گردوں سے وابستہ ان کےمزیدساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نےگرفتار را کےایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

واضح رہےکہ سی ٹی ڈی نے رواں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نےبتایا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

 

ترجمان کےمطابق دہشت گرد عید پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے، دہشت گرد فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گرد سری نگر اور راجستھان میں ’را‘ کے اہلکاروں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اعظم کا تعلق منچن آباد, امجد کا پاکپتن اور منظور کا تعلق بہاولنگر سے ہے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کےنقشےبھیجتے تھے۔

Back to top button