پنجاب میں تین دن کےلیے دفعہ 144 نافذ
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تین دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 سےمتعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں تین روز تک ہر قسم کے احتجاج،جلسے، جلوس، ریلیوں،دھرنوں اور عوامی اجتماعات سمیت دیگر تمام سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کےنفاذ کی سفارش کی گئی تھی،پابندی کا اطلاق تئیس نومبر سے پچیس نومبر تک ہوگا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کےقیام،انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلیے کیا گیاہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےکہا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کےلیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہےاور شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ : تمام اسکول طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ دینے کا حکم
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دےرکھی ہے، بشریٰ بی بی نے واضح کیاتھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلےعام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائےگا۔
بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھاکہ وہ احتجاج کےدوران گرفتاریوں سے بچیں جب کہ احتجاج کےلیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کےمسقبل کا فیصلہ ہو گا۔