پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگرد گروہ کی دراندازی کی کوشش کو بروقت ناکام بنایا۔

کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امجد، خارجی نور ولی کا نائب اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ہلاک خارجی سرغنہ فتنہ الخوارج کے رہبری شوریٰ کا سربراہ بھی تھا، جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، تاہم پاکستانی فورسز کے مؤثر آپریشنز کے باعث ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!