نواز شریف کو باہر بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو ہر روز نئی بیماریاں ہو رہی تھی تب ہی ہم نے انہیں باہر جانے کی اجازت دی اور یہ ہماری بڑی غلطی تھی۔

عمران خان نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی، نواز شریف کو پاکستان میں کبھی ایک بیماری ہو رہی تو کبھی دوسری، کبھی ان کے پلیٹ لیٹس کم ہو رہے تھے۔

وزیراعظم کے مطابق جب اپنے دور میں نواز شریف پختونخوا میں جاتے تھے تو کہتے تھے عمران خان نیا پختونخوا کہاں ہے، 2018 کے الیکشن کے خیبرپختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دی، ووٹ دیئے، خیبر پختونخوا کسی دوسرا موقع نہیں دیتا۔

عورت مارچ پر مجوزہ پابندی کے خلاف مزاحمت کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ ان ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے، اس کو میں مولانا نہیں کہوں گا، یہ’ ڈیزل‘ ہر تین مہینے میں لوگوں کو اکھٹا کر کے کہتا ہے کہ حکومت گرا دو، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 30 برسوں کے بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمٰن ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اپنے 5 سال پورے کیے تھے تو خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ تھا جہاں تیزی سے غربت ختم ہوئی تھی، عمران خان نے کہا کہ ہماری ٹیکس وصولی ریکارڈ ہے، جو ہمارے بیرون ملک پاکستانی ہیں، کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا آج انہوں نے بھیجا ہے۔

Back to top button