شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، ہسپتال میں دو سٹنٹ ڈالے گئے

سابق وزیرِاعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 شاہد خاقان عباسی کو فوری طور پر اسپتال لایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے دل کی بند شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈالے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے، جبکہ انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!