شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی والدہ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر اداکارہ نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں نوٹس بھجوانے کا بتایا اور کہا کہ انہوں نے نادیہ خان کو 15 دن میں ویڈیو میں کہے گے اپنے جملے واپس لینے اور معذرت کرنے کے علاوہ ہتک کی تلافی کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا ہے۔ اس سے قبل شرمیلا نے نادیہ خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے کچھ دن قبل شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں ایک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ خان کو شرمیلا فاروقی کی میک اپ سے بھری ہوئی عمر رسیدہ والدہ سے انکے لباس، زیورات اور میک اپ بارے سوال کیے گئے مگر میزبان کا انداز تمسخر اڑانے والا تھا، جس وجہ سے ان پر تنقید بھی کی گئی۔ ہتک عزت کے نوٹس کے بعد نادیہ نے بھی شرمیلا کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز کلمات اور ہتک عزت پر 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج رہی ہیں۔ واضح رہے شرمیلا فاروقی کی جانب سے ایف آئی آئی میں سائبر کرائم کے تحت مقدمہ دائر کرنے کے بعد نادیہ خان نے پنے یوٹیوب چینل پر 30 منٹ کی طویل ویڈیو میں شرمیلا فاروقی کی جانب سے مقدمہ دائر کروانے اور ان کی جانب سے اپنے خلاف نامناسب زبان استعمال کیے جانے کے معاملے پر بات کی۔
لندن میں سرجری نے حریم شاہ کے ہونٹ کیسے بگاڑے؟
نادیہ نے ویڈیو میں اپنے شوہر کو بھی ساتھ بٹھایا، جنہوں نے بھی اس معاملے پر بات کی اور گواہی دی کہ انہیں اہلیہ کی جانب سے شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو میں کوئی نامناسب بات نظر نہیں آئی۔ طویل ویڈیو میں نادیہ نے شرمیلا کے عمل پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ رکن سندھ اسمبلی کو اپنی والدہ کی عزت کی پرواہ کیوں نہیں اور ان کے ذہن میں یہ سوال بھی ہے کہ آخر شرمیلا کو اپنی والدہ خوبصورت کیوں نظر نہیں آتیں؟
نادیہ خان نے کہا کہ ان کی جانب سے انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو کو دوبارہ اور غور سے دیکھا جائے اور بتایا جائے کہ انہوں نے کہاں اور کون سے نامناسب الفاظ استعمال کیے؟ٹی وی میزبان اور اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے تو شرمیلا فاروقی کی والدہ کی عزت کی اور ان کے ساتھ بڑے ادب و پیار کے ساتھ گفتگو کی مگر نہ جانے کیوں رکن سندھ اسمبلی کو یہ بات بری لگی؟انہوں نے سوال کیا کہ آخر شرمیلا فاروقی کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ ان کی والدہ خوبصورت نہیں ہیں یا انہیں عزت نہ دی جائے؟
