فضل الرحمان کا شہبازشریف سے انتخابی نتائج پرتحفظات کااظہار

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا  24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ، فضل الرحمان نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وفاق میں حکومت سازی پرمولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے گفتگو میں کہا کہ بدھ کو اجلاس میں مشاورت کریں گے اور مشاورت کرکے لائحہ عمل بتائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام قومی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ نواز شریف نے اتحادی حکومت بنانے کا

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی

اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button