شیخ رشید کی حراست سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے سے متعلق پولیس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر کو حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شیخ رشید فیز 3 سے گرفتار ہوئے جو راولپنڈی پولیس کی حدود میں نہیں آتا۔
دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو 26
ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کااعلان،حسن علی کی واپسی
ستمبر کو طلب کرلیا۔
