اداکار شمعون عباسی نے نادر علی کو انٹرویو سے انکار کیوں کیا؟

معروف فنکار شمعون عباسی نے متنازع یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ ایسے پوڈ کاسٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں جہاں مہمانوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ پوڈکاسٹ کے دوران سابق ’مس ورلڈ‘ اور مقبول بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت کے حوالے سے عامیانہ گفتگو کی تھی، 24 اگست کو نادر علی کی جانب سے یوٹیوب پر پوڈکاسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں ماضی کے مقبول پاکستانی ہیرو معمر رانا نے بھی شرکت کی تھی، اس پوڈکاسٹ کے دوران میزبان اور مہمان نے پریانکا چوپڑا کی رنگت کے حوالے سے عامیانہ گفتگو کی تھی۔اداکار شمعون عباسی نے بھی اسی حوالے سے سماجی پلیٹ فارم فیس بُک پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے جانے سے انکار کر دیا، میرے پاس نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت نہ کرنے کی ٹھوس وجہ ہے جہاں لوگوں کی عزت نہیں کی جاتی اور پوڈ کاسٹ کے نام پر نامناسب گفتگو کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔شمعون نے لکھا کہ ’اگرچہ نادر علی پوڈ کاسٹ میں اپنے مہمان کو پیسے اور پک اینڈ ڈراپ آفر کرتے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ مجھے اپنے شو میں بلانے کی ہمت نہیں کریں گے، لیکن میں ایمانداری کے ساتھ نادر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے شو میں بلائیں اور میں بغیر کسی معاوضے کے پوڈکاسٹ میں جانے کے لیے تیار ہوں۔اداکار نے کہا کہ معمر رانا کو چاہیے کہ وہ خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے سے قبل ان کی عزت کرنا سیکھیں، جہاں تک معمر رانا کے بیان کا تعلق ہے تو میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہ لوگوں کی چہرے (بالخصوص خواتین کے) کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کرنے سے پہلے خواتین کی عزت اور احترام کرنا سیکھیں، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نادر علی کا بائیکاٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے قبل بھی یوٹیوبر کی جانب سے نامناسب سوالات اور تبصرہ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔نادر علی نے اس سے قبل علیزے شاہ کی جانب سے مبینہ طور پر سرجری کروانے پر بھی تبصرہ کیا تھا، ’علیزے شاہ پہلے بہت پیاری تھیں اب بُری لگنے لگی ہے، یہی نہیں بلکہ نادر علی اپنے پوڈکاسٹ میں اداکارہ سنیتا مارشل سے بھی مذہب کی تبدیلی سے متعلق نامناسب سوالات کرچکے ہیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں انہوں نے

اداکارہ صنم جنگ تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟

اپنے عمل پر معافی بھی مانگی تھی۔

Back to top button