’’اداکارہ نادیہ جمیل کا گلوکارہ حدیقہ کیانی سے اظہار یکجہتی‘‘

سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے ڈرامہ ’’حادثہ‘‘ سے متعلق تنقید کی زد میں آنے والی گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو ان کا احترام کرنا چاہئے، وہ کرداروں کو حقیقت کا روپ دینا جانتی ہیں۔نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی سے اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ کرتے ہوئے اپنی پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے سر پر بال نہیں تھے، نادیہ جمیل نے خود کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کے دوران بال منڈوانے کے بعد کھچوائی گئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وہ حدیقہ کیانی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ کر رہی ہیں۔’حادثہ‘ ڈرامے اور حدیقہ کیانی پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے اور ڈرامے کی ٹیم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر کہانی بنائی، ڈرامے کی ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین کے ایسے دعووں کو مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے عام کہانی کو ذہن میں رکھ کر ڈراما بنایا۔نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ حدیقہ کیانی ڈرامے کا حصہ رہنے والے کسی دوسرے شخص نے اس بات کو محسوس کیا ہوگا کہ کوئی ایک لائن یا ایک منظر بھی کسی کو اشتعال دلا سکتا ہے، اسی طرح شاید ہی کسی نے سوچا ہو کہ ڈرامے کا کوئی بھی منظر موٹروے ریپ واقعے کے متاثر کو تکلیف پہنچا سکتا ہے، نادیہ جمیل نے لکھا کہ ’حادثہ‘ ڈرامے کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی کہ ریپ کے مسئلے یا واقعے کو کس طرح لکھا جانا چاہئے یا کس طرح اسے پیش کیا جانا چاہئے، انہوں نے اپنی رائے دی کہ وہ ایسے مناظر کے وقت کردار سے بات کروانے کے بجائے اسے خاموش کرا دیتیں۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر کسی سے غلطی ہوتی ہے اور ممکن ہے کہ ’حادثہ‘ ڈرامے کے بعد اسے نشر کرنے والے ٹی وی چینل، لکھاری اور اداکاروں کو بھی اس کا احساس ہوگیا ہو، ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ’ریپ‘ حادثہ نہیں ہوتا، یہ انتہائی حساس موضوع ہے، انہوں لکھا کہ ’ریپ‘ روح کو مار دیتی ہے اور یہ زندگی تک تبدیل کردیتی ہے، اس لیے ایسے موضوعات پر لکھتے وقت لکھاریوں کو ایسے افراد سے بات کرنی چاہئے، ان کے تجربات سے سیکھنا چاہئے۔نادیہ جمیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈرامے کو بناتے وقت غلطی ہوگئی اور ہمیں اس سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے، جس طرح متاثر شخص کی عزت کی جانی چاہئے، اسی طرح شوبز انڈسٹری اور اس میں موجود ٹیلنٹڈ اداکاروں کی بھی عزت کی جانی

بلوچستان نگراں کابینہ کے 6 وزرا نے حلف اٹھا لیا

چاہئے اور انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔

Back to top button