فردوس عاشق اعوان شعیب ملک کی معترف کیوں ہیں؟

معروف سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ازدواجی تعلق نبھانے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں، یہاں تک کے اہلیہ کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے تیسری جگہ کا بھی انتخاب کیا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں۔جوڑے کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان دسمبر 2022 سے علیحدگی اور طلاق کی خبریں ہیں اور دونوں وقتاً فوقتاً اس معاملے پر مبہم انداز میں بات کر چکے ہیں لیکن انہوں نے واضح طور پر خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی، طویل عرصے سے ثانیہ مرزا بھارت جبکہ شعیب ملک پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کا بیٹا والدہ کے ہمراہ ہے۔رواں ماہ ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب شعیب ملک نے اپنے انسٹا گرام کے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام حذف کیا، فردوس عاشق اعوان حال ہی میں ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے سیاست سمیت شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی پر بھی کھل کر بات کی۔شعیب ملک اسٹریٹ بوائے ہوتے تھے، ان کے پاس پہننے کے لیے اسپورٹس کٹ تک نہیں ہوتی تھی، شعیب ملک کو ان کے ایک رشتہ دار نے کرکٹ اسٹار بنایا، انہوں نے انہیں اپنے کلب میں لیا اور پھر وہ چھا گئے، کرکٹر بننے کے بعد شعیب ملک شادی کر رہے تھے تب انہوں نے ان کے رشتہ دار اور انہیں شادی کی بارات میں ساتھ بھارت چلنے کا کہا۔ان کے مطابق وہ اس وقت رکن قومی اسمبلی تھیں اور رشتہ دار نے انہیں کہہ رکھا تھا کہ وہ شعیب ملک کو شادی کے موقع پر سونے کا تاج پہنائیں گی، جب وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے رشتے داروں کو دیکھا تو انہوں نے پہلے ہی دن شعیب ملک کو خبردار کر دیا تھا کہ ’’بیٹا تم بری طرح پھنس چکے ہو‘‘۔ان کے مطابق انہوں نے وہی رشتے دار کی جانب سے دیا گیا سونے کا تاج شعیب ملک کو پہنایا تھا، سابق رکن قومی اسمبلی نے واضح نہیں کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات ہیں یا نہیں، تاہم انہوں نے مبہم انداز میں کہا کہ کرکٹر نے ایڈجسٹمنٹ کی بڑی کوشش

اے ٹی سی،ایمان مزاری،علی وزیرکا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کی۔

Back to top button