وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

 

 

 

 

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے انتہائی سخت حفاظتی حصار کے قریب ایک مسلح شخص نے سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس پر امریکی سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے 21 سال کے نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا،واقعہ میں ایک راہگیر بھی مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملہ آور جذباتی طور پر پریشان تھا اور خود کو یسوع مسیح سمجھتا تھا،اس شناخت 21 برس کے Nasire Best کے نام سے کی گئی اور اس کا تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا،مسلح شخص وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہوسکا۔

فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کےمطابق شام چھ بجے کےقریب پیش آیا۔یہ فائرنگ ایسے وقت کی گئی جب صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تھے۔فائرنگ کے سبب وائٹ ہاؤس کو کچھ وقت کےلیے لاک ڈاون کرنا پڑا تاہم بعد میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں،سنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کر دیا گیا۔

 

ایک امریکی نیوز  چینل کی خاتون صحافی امریکا ایران مجوزہ معاہدے پر لائیو رپورٹنگ کر رہی تھی جس وقت یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔فائرنگ میں اضافہ ہوا تو صحافی خوفزدہ ہوئی اور خود کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کرتی نظر آئی۔

 

Back to top button