فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ ایران اعلیٰ سطح کی سفارت کاری ہے : امریکی اخبار

 

 

 

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارت کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران مفاہمت کے قریب آگئے ہیں، اس مفاہمت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ پورے مشرق وسطیٰ میں لوگوں نے نئی لڑائی کے امکان کےلیے کمر کس لی تھی،ایسے میں دونوں اطراف کے حکام نے کہاکہ ایسے اشارے مل رہےہیں کہ وہ ایک معاہدے کے قریب جارہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ایرانی اور امریکی حکام نے کہاکہ ہفتے کے روز مکمل جنگ کی واپسی کو روکنے کی آخری سفارتی کوششوں میں پیش رفت ہوئی، کیوں کہ دونوں فریقوں کے درمیان ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توازن برقرار ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا : آئی ایس پی آر

امریکی اخبار کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاکہ واشنگٹن اور تہران مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرنےکے آخری مرحلے میں ہیں۔ایک ایسا فریم ورک جس میں ممکنہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچنے کے قابل ہوسکتے ہیں،تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 

Back to top button