امریکا اور ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ چکے ہیں: صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کار امریکا اور ایران میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کےلیے قریب پہنچ گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجوزہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے گا اور یہ بھی یقینی بنائے گا کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو تسلی بخش انداز میں سنبھالا جائے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں صرف ایسے معاہدے پر دستخط کروں گا جس میں ہمیں وہ سب کچھ حاصل ہو جو ہم چاہتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہر روز بات چیت کا عمل بہتر سے بہتر ہورہا ہے۔ میں ان کو بتانے سے پہلے آپ کو نہیں بتاسکتا۔

پاکستان کی ثالثی میں مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے : اسماعیل بقائی

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کی تازہ پیشکش پر اپنے مذاکراتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امکان ہے کہ اتوار تک یہ فیصلہ کرلیں گے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنی ہے یا نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ایران سے یا تو اچھی ڈیل کریں گے یا اس کو تباہ کردیں گے۔

 

Back to top button