پاکستان کی ثالثی میں مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے : اسماعیل بقائی

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے تحت مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی نظام یا طریقہ کار پر ایران،عمان اور اس اہم آبی گزرگاہ سے ملحق دیگر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا چاہیے اور امریکا کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے سے ابھی کافی دور بھی ہیں اور کافی قریب بھی، تاہم امریکی حکام بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نےکہا کہ مختصر وقت میں ڈیل سے متعلق سفارت کاری کے نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا : آئی ایس پی آر

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ امریکا کی جانب سے ’بحری قزاقی‘ یعنی ناکہ بندی ہے،تاہم جنگ کے خاتمے کامعاملہ،خصوصاً لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران کی ترجیح ہے۔یہ ایک طویل عمل ہے اور ایران کےخلاف امریکا کی دشمنی بھی طویل المدتی ہے، اس لیے قلیل وقت میں کسی نتیجے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

Back to top button