جاپان میں شدید زلزے کے جھٹکے، سونامی الرٹ جاری

جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد حکام نے ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کماموتو، ناگاساکی، کاگوشیما اور دیگر متعدد علاقوں میں ہنگامی زلزلہ الرٹ بھی جاری کیا گیا۔ حکام نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 

پیکا اور تعزیرات پاکستان ایکٹ کے تحت نورین نیازی کیخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب میکسیکو میں بھی 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Back to top button