سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دےدی، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

 

 

 

سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی جس کے تحت تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ میں آئندہ مالی سال کے 2.7 ٹریلین روپے سے زائد بجٹ تخمینے کا امکان ہے جب کہ تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کوشش تھی تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ کریں لیکن مشکلات کا شکار ہونے کے باعث سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکتی۔

وفاقی بجٹ : حکومت نے ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا، وفاقی وزراء

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ نئے سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھاگیا ہے،سندھ حکومت بلاول بھٹو کی ہدایت پر غربت کے خاتمے کےلیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

 

Back to top button