سندھ حکومت شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کررہی ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا کراچی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہنا تھا کہ یہ سفر2010 میں شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے،جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم،نرسز،ڈاکٹرز اورجو لوگ یہاں کام کرتےہیں، اسی کےساتھ وزارت صحت سمیت تمام نےمل کرسندھ کےایک بہت بڑےمسئلےبچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہےکہ اب عالمی سطح پرآپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے،آپ سب کومبارکباد دینا چاہوں گا۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات اب بھی زیادہ ہے،اس حوالےسےصوبہ سندھ کوسب سےزیادہ نشانہ بنایا گیا، میڈیا میں بچوں کی شرح اموات ٹکرز اوربریکنگ نیوز کے طور پر چلتی تھی، تھرپارکر سے شروع ہوا،مگرسندھ کےتمام ہسپتالوں سے لائیو فیڈ چلتی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےتفصیل سے دیکھا، تو15 سال قبل صوبہ سندھ میں متعدد اقدامات کیے، اس میں قابل ذکر اقدام چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رہا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اب نہ صرف شہریوں کومفت اورمعیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہرتحصیل میں پہنچا رہےہیں، سندھ کی106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نےاپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے۔

Back to top button