گلوکارعلی ظفرکا نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان

گلوکار علی ظفر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے ایک نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔
علی ظفر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس نئے پراجیکٹ کا عندیہ دیا اور لکھا، "تیار ہو جائیں، اس عید پر آ رہا ہے اگلا ثقافتی دھماکا!”۔
علی ظفر کی اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بڑی عید کے موقع پر مداحوں کو ایک اور ثقافتی زبان میں گانا پیش کرنے والے ہیں۔ علی ظفر اس سے قبل بلوچی، سندھی، پشتو اور سرائیکی زبانوں میں گانے پیش کر چکے ہیں، جو پاکستان کی مختلف ثقافتوں اور زبانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ذریعہ بنے۔
گلوکارنے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تمام گانے ایک خوبصورت سفر کا حصہ رہے ہیں اور اب وقت ہے ایک نئے گانے کا، انہوں نے مداحوں سے اس گانے کی زبان، علاقہ اور شریک فنکاروں کے بارے میں مداحوں سے اندازے لگانے کیلئے سوالات بھی کیے۔