اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دےگی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور  برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

Back to top button