سانحہ9مئی،نگران دور حکومت میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی سزا پوری پارٹی کو نہیں صرف ذمہ داروں کو ملنی چاہیے۔نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے اور نتائج آنیوالی حکومت کے دورانئے میں سامنے آئیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کیساتھ ذاتی مسئلہ نہیں ۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کو اکثریت ملی تو اقتدار منتقلی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔9مئی کی صبح تک عوام کو پتا لگ جائے گا کہ کس کے حق میں فیصلہ دیا۔الیکشن نتائج آتے ہی میرے خیال میں بے یقینی ختم ہو جائے گی۔
نگران وزیراعظم کاعمران خان کے 9مئی واقعات میں ملوث ہونے کے سوال پرکہنا تھا کہ ابھی تک میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں کہ اس پر رائے قائم کر سکوں۔رائے قائم کرنے سے قبل سمجھتا ہوں یہ عدالتی عمل ہے ۔انٹیلی جینس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں اسکی بنیاد پر سزا ،جزا کاتعین نہیں کر سکتے ۔
بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔ ان لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون سی رائے اپنانی ہے۔
انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ 9مئی واقعے پرمختلف اداروں کی تحقیقات جاری ہیں مکمل نہیں ہوئیں۔حتمی نتیجے پرپہنچنے پرتحقیقات بذریعہ آئی
ایس پی آر قوم سے شیئر کی جائیں گی۔
