آنسوؤں سے رونے والے ابرارالحق کے لندن میں ٹھمکے

پی ٹی آئی کو نم آنکھوں سے خیرباد کہنے کے 2دن بعد گلوکار ابرارالحق کو لندن میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں گانا گاتے اور ٹھمکے لگاتے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ابرار الحق کی ویڈیوز پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔بؑض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ابرار الحق بنیادی طور پر ایک فنکار ہیں اور بہتر ہے وہ سیاست چھوڑ کر اپنے اصل کام کی طرف واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ دو روز پہلے پارٹی چھوڑنے پر شدت غم سے نڈھال ابرار آج لندن میں کتنے جوش سے آواز کا جادو جگا رہے ہیں تاہم لگتا یہ ہے کہ ابرارالحق اپنے پرجوش گانوں سے شاید اپنا غم بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پرابرارالحق کی ویڈیو وائرل ہونے کے فوراً بعد ٹرینڈ لسٹ میں چلی گئی۔ ویڈیو میں ابرارالحق کو پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد لندن میں کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔گلوکار ابرارالحق نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تحریک انصاف سے شروع کیا اور اختتام بھی تحریک انصاف ہی سے کیا۔ 2 روز قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف رہنما ابرارالحق نے روتے ہوئے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیالندن میں کنسرٹ والی ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے، اپنے انداز میں اظہار خیال کیا۔ ٹویٹر پر ابرار کے نام سے ٹرینڈ چلا تو انسٹاگرام پر میمز بننے لگے
سوشل میڈیا صارف شمع جونیجو کی طرف سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے تبصرہ شروع کرتے ہوئے کہارونا؟ کون سا رونا؟ ابرارالحق اپنے بزنس میں واپسی کرتے ہوئے۔ابرار الحق کپتان سے بچھوڑے پر رونے کے بعد پنجابنوں کو نچاتے ہوئے۔۔۔ماورا مظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سارے اداکار ہی ہیں شہزاد شیخ نے سوال کیا کہ اگر کنسرٹ کرنا ہی تھا تو یہ گانا کیوں گایا؟
فیصل خان نے کہا کہ ابرار الحق کل رو رہا تھا اور آج لندن میں علیم خان کے پروگرام میں ناچ رہا ہے۔وسیم عباسی نے لکھا بقول ایک دوست کے ابرارالحق نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا تین دن بھی سوگ بھی نہیں منایا……. فوراً ناچ گانا شروع کر دیا، سینئر صحافی سلیم صافی نے لکھا کہ غریبوں کے بچے اندر کروا کر عمران خان کو لندن میں مقیم اپنے بیٹے یاد آرہے ہیں جبکہ” تیرا باپ بھی دے گا آزادی” جیسے جذباتی ترانے گاگا کر اور اپنے حلقے کے کارکنوں کو اندر کروانے کے بعد عمران خان کے سپاہی ابرارالحق معافی مانگ کر لندن میں حقیقی آزادی کے لئے سرگرم عمل ہے۔سلیم صاف نے ابرار الحق کے ساتھ یوتھیوں کی بدتمیزی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مزید لکھا کہمکافات عمل۔۔ابرارالحق اپنےاوراپنےسابق لیڈرعمران خان کی دی ہوئی غلط تربیت کےثمرات سمیٹتےہوئے۔ اس عمل کا آخری انجام یہ ہوگا کہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے لوگ تنگ آکرایک ایک کرکے پاکستانیوں کواپنے ملکوں سے نکال دیں گےیا کم ازکم نئے پاکستانیوں کواپنے ملک میں آنےنہیں دیں گے۔
اس کے جواب میں صارف نے وضاحت دی کہ فن کار اپنے نام، کام اور پیسے سے زیادہ وفادار ہوتا ہےنور نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں ابراالحق جیسے لوگوں کے لیے کوئی رحم نہیں ہے۔کسی کو یہ عمل منافقت لگا تو کسی نے کہا کہ یہ آنسو تو مگرمچھ کے ہیں۔لندن میں موجود ابرارالحق سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ اور آئندہ کیا ارادے ہیں؟ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کچھ ڈیلیور کرنے کے لیے سیاست میں آئے تھے لیکن دور دور تک اس کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اب وہ کچھ
اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا صنم ان کا ولن کیسے بن گیا؟
آرام کرنا چاہتے ہیں۔‘