اسلام آباد کا سینٹورس مال سیل، تاجر برادری سراپا احتجاج

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سینٹورس مال کو سیل کر دیا ہے، جبکہ رات گئے کارروائی کے دوران سی ڈی اے اہلکاروں نے سینٹورس مال سے تمام عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو باہر نکال دیا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے سنٹورنس مال کے عملے کو باہر نکال کر عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔
صحافیوں کی زندگی کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں سینٹورس مال سیل کرنا انتقامی کارروائی ہے، سیاسی انتقام لینے کے لئے روزگار بند کر دینا نامناسب طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مال سیل کرنے کا مشورہ دینے والوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدرنے کہا کہ سینٹورس مال سے سیکڑوں تاجروں کا کاروبار وابستہ ہیں، مال کی بندش سے ہزاروں ملازمین بے روز گار ہو جائیں گے، یہاں سیکڑوں لوگ رہائش پذیر بھی ہیں۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری مال کے تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مال کو فوری ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کرے۔انجمن تاجران کے صدر نے حکومت کو خبردار کیا کہ سینٹورس مال کو ڈی سیل نہ کیا گیا تو جناح ایونیو بند کر دیں گے۔
