انسداد دہشتگردی فورس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کارروائی کی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔

اسلام آباد کا سینٹورس مال سیل، تاجر برادری سراپا احتجاج

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا جبکہ دہشتگردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔

Back to top button