اعظم سواتی کا مقدمات ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے مقدمات ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بلوچستان میں درج مقدمات کے خاتمے کے لیے عدالت عالیہ میں درخواست سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے گزشتہ روز دائر کی گئی۔

دریں اثنا انصاف لائرز فورم کی جانب سے بھی سینیٹر اعظم سواتی کا ریمانڈ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ بلوچستان پولیس کی تحویل میں سینیٹر اعظم خان سواتی کے ریمانڈ کا آج دوسرا دن ہے۔

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لے لیا، بنچ تشکیل

انہیں 4 دسمبر کو ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں پولیس نے اعظم سواتی کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو 5 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی، سینیٹر اعظم سواتی پر 27 نومبر کو تھانہ کچلاک میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Back to top button