حمزہ شہبازکے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمریم نواز آبدیدہ ہوگئیں

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منعقد کیے جانیوالے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس متحدہ اپوزیشن کی جانب سے لاہور فلیٹز ہوٹل میں منعقد کیا گیا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنانے کی قرار داد پیش کی گئی، علامتی اجلاس میں 199 افراد نے قرارداد کی حمایت کی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو مبارکباد دی۔ اس دوران حمزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

مریم کا کہنا تھاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button