پیٹرول 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دے دی ہے، اور اس سلسلے میں سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔
عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔
واضح رہے کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔
