بزدار کا بھی عمران سے جان چھڑانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پارٹی کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اس جماعت کے رہنماؤں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئیر اور اہم رہنماؤں  کی جانب سے پارٹی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے وسیم اکرم پلس کہلانے والے سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بھی عمران خان کو سرپرائز دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قریبی ساتھیوں سے مشاورت کا بعد وہ جلد پارٹی سے اپنی علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

تحریک انصاف کے پنجاب میں پہلے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ان دنوں کا خاموش ہیں اور ان کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جلد وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر واپس مسلم لیگ (ن) یا ق لیگ میں جانے والے ہیں۔ جبکہ وہ پی ٹی آئی کے واحد اہم رہنما ہیں، جن کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے براہ راست کوئی سخت عمل ریکارڈ پر ظاہر نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اپنے والد سردار فتح محمد بزدار کے حلقے سے وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلی بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور انہیں وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔ لیکن انہیں مقبول وزیراعلیٰ کے بجائے ڈمی وزیراعلیٰ قرار دیا جاتا رہا۔ جبکہ وہ خود بھی بحیثیت وزیراعلیٰ اپنے سے پہلے وزرائے اعلیٰ کی طرح عوامی مقبولیت اور مختلف حلقوں میں جگہ پیدا کرنے کے بجائے خاموش طبع اور الگ تھلگ ہی رہے اور ان کے اپنے ہی قریبی سپورٹر ساتھی ارکان اسمبلی کے حلقوں کی جانب سے انہیں ہٹانے کیلیے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب کروائی گئی اور چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے اور ساتھ ہی ان کے خلاف کرپشن کے الزامات بھی سامنے آئے۔ پہلی بار کسی وزیراعلیٰ کا کوئی فرنٹ مین سامنے آنے کے بجائے یہ انکشاف ہوا کہ وہ خود مبینہ طور پر اپنے پارٹی لیڈر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے فرنٹ مین تھے اور ان میں فرح گوگی نامی خاتون رابطہ کار تھی۔

عمران خان کی طرف سے اتحادی حکومت کیخلاف احتجاج تحریک اور عسکری حلقوں کے خلاف منظم تحریک کے دوران کچھ عرصہ تک عثمان بزدار منظرِ عام پر رہے، لیکن زیادہ متحرک نہ ہوئے اور مبینہ طور پر انہیں خاص اہمیت بھی نہیں دی گئی۔ البتہ فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کے دوران انہیں مختلف اوقات میں پارٹی لیڈر عمران خان کی طرف سے انڈر آبزرویشن رکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار تین ہفتے قبل آخری بار عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنے معاملات میں ہی مصروف رہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے ردِ عمل میں ہونے والے 9 مئی کی تخریب کاری میں بھی کسی سرکاری ریکارڈ میں دکھائی نہیں دیئے، بلکہ مزید خاموشی اختیار کرلی اور کچھ بلوچ سابق اراکین اسمبلی سے ملاقات کی جس میں پانچ سے زائد ساتھیوں نے اس عمل سے الگ تھلگ رہنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق آبائی علاقے میں ہونے والی اس ملاقات میں سردارعثمان بزدار نے پہلی بار ساتھیوں کے ساتھ شکوہ بھی کیا کہ عمران خان نے ایک جانب انہیں وزیراعلیٰ بناکر بڑا حسان کیا تو دوسری جانب ان پر بننے والے مقدمات میں ان کا ساتھ نہیں دیا اور کسی ایک دن بھی بلا کر حوصلہ افزائی نہیں کی بلکہ ہمیشہ ہدایات ہی جاری کیں اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ اعلیٰ سے سبکدوشی کے بعد انہیں کم و بیش روز ملنے والا پنکی پیرنی کا ’’تعویز‘‘ تو بند ہوگیا اور صرف دو بار مخصوص معاملات میں تنبیہہ کیلئے ہی رابطہ کیا گیا۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب سے موصولہ اطلاعات میں قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ پہلے بھی جہانگیر ترین گروپ میں تھے اور اب بھی ممکنہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ طرز کے اتحاد کا حصہ بننے کیلئے ان اہم لوگوں کے رابطے میں ہیں، جو جہانگیر ترین کے کچن کیبنٹ کا حصہ کہلاتے ہیں۔اس ضمن میں ایک سابق ایم پی اے کا کہنا ہے کہ حالات بدل چکے ہیں اور وہ واپس جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ ہی جائیں گے۔ بصورتِ دیگر اب ان کی کوئی سیاسی ساکھ یا حیثیت نہیں رہی۔ اس کے برعکس کچھ سابق اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کا قصہ ختم ہوچکا ہے اور وہ صرف اپنی بقا کی جنگ لرنے کیلئے کسی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں اور یہ گروپ جہانگیر ترین کا بھی ہوسکتا یا کہیں اور بھی جاسکتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے۔ اسی دوران لاہور میں کچھ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ سردار عثمان بزدار کسی وقت بھی واپس مسلم لیگ ن یا ق لیگ میں جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ بیک وقت دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مستقبل کا انحصار مسلم لیگ ن کی قیادت پر ہے۔ ذرائع کا مزید دعوی ہے کہ سردار عثمان بزدار مسلم لیگ ن کے ساتھ مضبوط رابطے میں ہیں اور وہ مسلم لیگ ن میں ہی جائیں گے، وہی ان کا سیاسی گھر ہے اور وہاں قبولیت کے بھی زیادہ اور روشن امکانات ہیں، جب اس ضمن میں سردار عثمان بزدار کے کچھ قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ کچھ نہیں کہہ جاسکتا۔ تاہم ریلیف کی ضرورت ہے، جہاں سے ریلیف ملے گا وہ وہیں جاسکتے ہیں۔ جہاں تک پی ٹی آئی کا تعلق

رکاوٹوں اور التوا کے بعد فلم ’’ککڑی‘‘ کی 2 جون کو ریلیز

ہے تو وہاں سے وزارتِ اعلیٰ تو ملی لیکن اختیار اور تکریم نہیں ملی۔

Related Articles

Back to top button